دہلی میں 15 ماہ تک شکر فری! ریکھا حکومت کا نئے سال پر غریبوں کو بڑا تحفہ

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 4, 2026365 Views


’انتودیا ان یوجنا‘ حکومت ہند کی کلیدی اسکیم ہے، جس کا مقصد غریبوں میں سب سے غریب خاندانوں کو سستی شرحوں پر خوراک دستیاب کرانا ہے۔ یہ اسکیم بے سہارا، بوڑھے، معذور، بے زمین مزدور اور انتہائی کمزور خاندانوں کا احاطہ کرتی ہے۔ ہراے اے وائی خاندان کو فی ماہ 35 کلو گرام غذائی اجناس جس میں گندم اور چاول شامل ہوتے ہیں، فراہم کیاجاتا ہے۔  یہ اسکیم نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت آتی ہے اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ مفت شکر تقسیم کرنے کے دہلی حکومت کے فیصلے سے اس اسکیم کے فوائد میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے لاکھوں غریب خاندانوں کو طویل مدتی راحت ملے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...