
اترپردیش کے شہرلکھنؤ میں لُولُومال کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے لولو مال کا اکاؤنٹ ضبط کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی 27 کروڑ روپے کی رقم پر ٹیکس نہ جمع کرنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
لولو مال کا اکاؤنٹ لکھنؤ کے بینک آف بڑودہ میں ہے۔ مال پر کروڑوں روپئے کی ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 2025 کے ٹیکس کا جائزہ لینے کے بعد اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔ محکمہ کی بڑی کارروائی سے ہلچل مچ گئی ہے، اس موضوع پر شدید بحث کی جارہی ہے۔






