
ریاستی پولیس نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یا مغربی بنگال حکومت کی طرف سے ایسی کسی لون اسکیم کا اعلان یا منظوری نہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے نام اور تصویر کا اس طرح استعمال مکمل طور پر غیرقانونی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ پولیس نے ایسے تمام اشتہارات کو فرضی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے لوگوں کو کچھ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے:
کسی بھی ایسے اشتہار پر بھروسہ نہ کریں جو فوری طور پر قرض دینے کا وعدہ کرے۔
نامعلوم لنک نہ کھولیں اور کوئی مشکوک ایپ انسٹال نہ کریں۔
او ٹی پی، آدھار، پین یا بینک سے متعلق معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔
قرض کے لیے صرف مجاز بینک، این بی ایف سی یا سرکاری ویب سائٹ کا ہی استعمال کریں۔






