
کے سی این اے نے یہ بھی اطلاع دی کہ کم جونگ ان نے تیاری کے مرحلے میں 8,700 ٹن جوہری طاقت سے چلنے والی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل آبدوز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری آبدوز بنانے کے منصوبے کو شمالی کوریا کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے شمالی کوریا خود کو ایک ’ناقابل تبدیلی جوہری طاقت‘ مانتا رہا ہے اور وہ لگاتار میزائل اور فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔






