جئے رام رمیش کے مطابق آصف منیر کے اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر زہریلے بیانات نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے لیے ماحول تیار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کی عالمی سطح پر ستائش نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے میں بالواسطہ طور پر بری الذمہ قرار دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں یاد دلایا کہ 18 جون 2025 کو صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل آصف منیر کو غیر معمولی طور پر ظہرانے پر مدعو کیا۔ اس کے بعد یکم اکتوبر 2025 کو دونوں کی دوسری ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، جہاں آصف منیر نے صدر ٹرمپ کو ریئر ارتھ معدنیات کا ایک ڈبہ بطور تحفہ پیش کیا۔






