دہلی میں فضائی آلودگی بدستور سنگین، اے کیو آئی شدید زمرے میں برقرار

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 23, 2025364 Views


ملک کی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کا بحران مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ منگل 23 دسمبر کی صبح دہلی-این سی آر ایک بار پھر زہریلی دھند اور گھنے کہرے کی موٹی تہہ میں لپٹا نظر آیا۔ ہوا کا معیار نہایت خراب رہا اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) شدید زمرے میں درج کیا گیا، جس نے عوامی صحت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

صبح تقریباً 5:30 بجے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 408 ریکارڈ کیا گیا، جو طبی ماہرین کے مطابق انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ آلودگی کے ساتھ گھنے کہرے نے سڑک، ریل اور فضائی آمدورفت کو بھی شدید متاثر کیا۔ سردی اور اسموگ کی دوہری مار کے باعث عام شہریوں، بالخصوص دفتری ملازمین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...