
آر جے ڈی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے رویے پر سوال اٹھائے اور کہا کہ نتیش جی کو کیا ہوگیا ہے؟ ان کی ذہنی حالت اب قابل رحم حالت میں پہنچ چکی ہے۔ وہ 100 فیصد سنگھی ہوگئے ہیں۔ وہیں کانگریس پارٹی نے اس معاملے پرنتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بہار میں اعلیٰ ترین عہدے پر بیٹھا آدمی اس طرح کی گھناؤنی حرکت کر رہا ہے تو سوچئے کہ ریاست میں خواتین کتنی محفوظ ہوں گی۔





