’سب سے بڑا ملک دشمن عمل ووٹ چوری ہے‘، لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث کے دوران راہل گاندھی کا بیان

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 9, 2025368 Views


راہل گاندھی نے کہا کہ جب آپ ووٹ کی چوری کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ملک کے تانے بانے کو برباد کر رہے ہیں، آپ جدید ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں، آپ ہندوستان کے حقیقی تصور کو مجروح کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

i

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج ایوان زیریں میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ’ووٹ چوری‘ کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا ملک دشمن عمل قرار دیا۔ انھوں نے اپنی آواز مضبوطی کے ساتھ رکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سب سے بڑا ملک دشمن کام، جو آپ کر سکتے ہیں، وہ ووٹ چوری ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ایسا اس لیے، کیونکہ جب آپ ووٹ کی چوری کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ملک کے تانے بانے کو برباد کر رہے ہیں، آپ جدید ہندوستان کو تباہ کر رہے ہیں، آپ ہندوستان کے حقیقی تصور کو مجروح کر رہے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران برسراقتدار طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان پر ’ووٹ چوری‘ کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو لوگ سامنے والی صف میں بیٹھے ہیں، وہ ایک ملک دشمن عمل انجام دے رہے ہیں۔‘‘ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے ناتھورام گوڈسے کے ذریعہ مہاتما گاندھی کو قتل کیے جانے کا ذکر بھی کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی جی کے سینے میں 3 گولیاں اتار دی گئیں۔ ناتھورام گوڈسے نے ہمارے بابائے قوم کا قتل کر دیا۔ آج ہمارے دوست اس سلسلے میں بات نہیں کرتے، بلکہ دور بھاگتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو انھیں مشکل میں ڈال دیتی ہے۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’منصوبہ وہیں (مہاتما گاندھی کے قتل پر) ختم نہیں ہوا تھا۔ گاندھی جی کے قتل کے بعد اس منصوبے کا اگلا مرحلہ ہندوستان کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر مکمل قبضہ تھا۔‘‘ وہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ’’ہر چیز، تمام ادارے ’ووٹ‘ (کی طاقت) سے وجود میں آئے ہیں۔ اس لیے یہ بالکل واضح تھا کہ آر ایس ایس کو (اپنا خواب پورا کرنے کے لیے) ان تمام اداروں پر قبضہ کرنا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...