
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے والے وکیل راکیش کشور کی دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ احاطہ میں وکیلوں نے چپلوں سے پٹائی کر دی ہے۔ ایڈووکیٹ راکیش کشور، جنھوں نے حال ہی میں سابق چیف جسٹس گوئی پر جوتا پھینک کر ہنگامہ کیا تھا، انھیں بی آر گوئی نے معاف کر دیا تھا۔ لیکن عدالتی احاطہ میں آج کچھ وکلا نے انھیں چپلوں سے بری طرح پیٹ دیا۔






