اتراکھنڈ میں پھر زلزلے کے جھٹکے،چمولی میں زمین ہلنے سے لوگوں میں دہشت

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 30, 2025364 Views


زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مچی افراتفری کے دوران ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کردیا اور امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئیزلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی

i

user

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں آج اتوار (30 نومبر) کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 تھی۔ یہ جھٹکے صبح 10:27 بجے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد مقامی لوگوں میں افرا تفری مچ گئی اور لوگ محفوظ جگہ کی طرف دوڑتے نظر آئے۔

چمولی میں اس زلزلے کے حوالے سے مقامی باشندوں نے بتایا کہ جھٹکے صرف چند سیکنڈ کے لیے محسوس کیے گئے جس سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کردیا ہے اور امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی الحال کہیں سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ رواں ماہ 9 تاریخ کو بھی اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 9 نومبر کو چمولی ضلع کے تھرالی اور باگیشور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جھٹکوں کا احساس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔ کچھ ہی دیر میں زلزلے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ دیر تک گھر سے باہر رہے۔ زلزلے کا مرکز باگیشور کا کپکوٹ تھا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس کے مطابق اس زلزلے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تھا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...