ہیما مالنی کا شوہر کے انتقال کے بعد پہلا جذباتی پیغام- ’دھرم جی میرے لئے سب کچھ تھے‘

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 27, 2025366 Views


ہیما مالنی نے پوسٹ کی شروعات ان الفاظ سے کی، ’’دھرم جی! وہ میری زندگی کے کئی پہلو تھے: محبت کرنے والے شوہر، ہماری دو بیٹیوں ایشا اور اہانا کے شفیق والد، دوست، فلسفی، رہنما، شاعر اور ہر مشکل وقت میں میرا سہارا۔ وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر نے ان کے خاندان کے ہر فرد کو اپنی سادگی اور محبت بھری طبیعت سے ہمیشہ متاثر کیا اور سب کے قریب رہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بطور عوامی شخصیت دھرمیندر کا وقار، ان کی بے انتہا مقبولیت کے باوجود عاجزی اور سب سے جڑ جانے کی صلاحیت انہیں ایک منفرد مقام دیتی تھی۔ ان کے مطابق، دھرمیندر کی فلمی دنیا میں خدمات اور کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ حقیقی معنوں میں ایک لازوال آئیکون تھے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...