
الیکشن کمیشن نے ایسے معاملات کو سائبر فراڈ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ان افواہوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی آپ سے فون کر کے، میسیج کے ذریعے یا دیگر کسی طرح سے ایس آئی آر کے لیے او ٹی مانگتا ہے تو ووٹر کو کسی بھی حالت میں ان کے ساتھ او ٹی پی شیئر نہ کریں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسے افراد ووٹروں کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ ان واقعات سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بی ایل اوز سے رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ووٹر خود گنتی کا فارم پُر کر کے بی ایل او کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ نودیپ رِنوا نے تمام ضلعی الیکشن افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس آئی آر سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لیے بیداری مہم شروع کریں، تاکہ لوگ چوکس رہیں اور ایس آئی آر کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو سکے۔






