ایس آئی آر کے لیے بی جے پی–آر ایس ایس سے منسلک افراد کی تقرری! ضلعی انتظامیہ نے تسلیم کی غلطی

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 25, 2025365 Views


معاملے نے اس وقت مزید سنجیدگی اختیار کی جب ’پی ٹی آئی‘ نے فہرست میں نشان زد افراد سے رابطہ کیا۔ ان میں سے ایک بوبی راجا بندیلا نے خود اعتراف کیا کہ وہ آر ایس ایس سے وابستہ ہیں، جبکہ دوسرے شخص منیش مشرا نے تصدیق کی کہ وہ بڈونی میں بی جے پی کی نوجوان تنظیم بھارتیہ جنتا یووا مورچہ سے جڑے رہے ہیں۔ یہ اعترافات پٹواری کے الزام کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

یہ فہرست دتیا کے ایس ڈی ایم کے ذریعے جاری کی گئی تھی۔ ایک بی ایل او کے ساتھ دو سے تین معاونین کی تقررییں کی گئی تھیں، اور یہ عمل 4 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری ایس آئی آر کے دوران گھر گھر تصدیق کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ ابتدائی فہرست کے مطابق معاونین مختلف محکموں کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے چنے گئے تھے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...