عزیزی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2025 کا دورہ کیا۔ ان کا ہندوستان کا پانچ روزہ سرکاری دورہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔افغان وزیر تجارت کا دورہ ہندوستان پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی بڑھ رہی ہے۔ افغانستان نے ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ گزشتہ دو مہینوں میں افغان حکومت کے دو سینئر وزراء نے ہندوستان کا دورہ کیا ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر متقی نے اکتوبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور اب افغان وزیر تجارت پانچ روزہ دورے پر ہیں، جس سے پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔






