
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ-1بی ویزا پروگرام کا دفاع کیے جانے کے ایک دن بعد وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کی ہے کہ حکومت اس نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر سخت کارروائی کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا ادارے ’ڈیلی وائر‘ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے صرف ان غیر ملکی ماہرین کی اہمیت پر زور دیا ہے جو امریکہ کے مخصوص صنعتوں کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جو اس پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سستے غیر ملکی ملازمین کو بھرتی کرتی ہیں۔






