دہلی-این سی آر میں دھند اور آلودگی کا زور، کئی شمالی ریاستوں میں سرد لہر کا الرٹ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 13, 2025363 Views


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک صبح کے وقت ہلکا سے درمیانی درجے کا کہرا چھایا رہے گا۔ کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ہلکی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ فضاء میں دھوئیں اور نمی کے امتزاج سے اسموگ کی کیفیت نمایاں ہے۔

دوسری جانب، شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں بھی سردی نے دستک دے دی ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اور چھتیس گڑھ میں موسمِ سرما نے شدت اختیار کر لی ہے اور محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، 15 نومبر تک ان علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی، جس سے سرد لہر کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...