دوسرے مرحلہ کی پولنگ آج، مہاگٹھ بندھن سے مقابلہ این ڈی اے کے لیے مشکل طلب

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 10, 2025364 Views


بہار اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 11 ستمبر یعنی آج ہونی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بہار کی 122 نشستوں پر جیت حاصل کرنے کے لیے این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے ساتھ دیگر پارٹیوں نے بھی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ دوسرا مرحلہ بنیادی طور پر بہار کے 5 علاقوں (سیمانچل، شاہ آباد-مگدھ، اَنگ پردیش، چمپارن اور متھلا خطے کا مدھوبنی) پر مشتمل ہے، جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں مہاگٹھ بندھن سے مقابلہ این ڈی اے کے لیے مشکل طلب دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ جن سیٹوں پر ووٹ آج ڈالے جائیں گے، وہاں گزشتہ مرتبہ این ڈی اے کی کارکردگی بہت ہی زیادہ اچھی دیکھنے کو ملی تھی۔ اس مرتبہ مہاگٹھ بندھن امیدواروں کے حق میں ووٹرس کا ایک بڑا طبقہ متحد دکھائی دے رہا ہے۔

یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ بہار کے سیمانچل اور شاہ آباد-مگدھ میں جس پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوگی، اس کے امکانات حکومت سازی میں بھی بہتر دیکھنے کو ملیں گے۔ ان علاقوں میں این ڈی اے اور تیجسوی یادو (مہاگٹھ بندھن) دونوں کے لیے ایک بڑی آزمائش دیکھنے کو ملے گی۔ سیاسی مساوات اور سماجی اتحاد کے لحاظ سے سیمانچل اور شاہ آباد-مگدھ میں این ڈی اے کی پوزیشن کمزور مانی جا رہی ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن اپنی گرفت مضبوط کرتی نظر آ رہی ہے۔ اویسی اس خطہ میں اس مرتبہ اتنا اثر انداز دکھائی نہیں دے رہے ہیں، جتنا کہ 2020 میں دکھائی دیے تھے۔ اس بار پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج ’کچھ بڑا کارنامہ‘ دکھانے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن زمین پر ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...