
محکمۂ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں درجۂ حرارت میں تقریباً 3 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شمال مغربی ہوائیں سردی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی مغربی ہواؤں (ویسٹرن ڈسٹربنس) اور شمال مغربی نظام کے متحرک ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دن کے وقت اگرچہ دھوپ نکل رہی ہے مگر اس کی گرمی زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی۔
ادھر سردی کے ساتھ دہلی کی ہوا ایک بار پھر زہریلی ہو چکی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی کا اوسط فضائی معیار اشاریہ (اے کیو آئی) 311 درج کیا گیا ہے، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ دہلی اس وقت ملک کا چوتھا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن چکا ہے۔






