آزاد امیدوار اینڈریو کوومو نے یہ بھی الزام لگایا کہ ممدانی شہر کو مذہبی شناخت کی طرف لے جائیں گے۔ ارب پتی بل اک مین نے ممدانی کو جیتنے سے روکنے کے لیے تقریباً 350 کروڑ روپےخرچ کیے۔ اس کے باوجود ممدانی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ظہران ممدانی کی جیت نے دنیا کو پیغام دیا کہ نیویارک جیسے شہر میں مذہبی پروپیگنڈہ اور دھمکی آمیز سیاست قابل قبول نہیں۔ اس نے یہ بھی واضح کیا کہ نیویارک کا معاشرہ تبدیلی، تنوع اور قبولیت کو قبول کرتا ہے۔






