’ہریانہ کے بعد بہار کی باری‘، راہل گاندھی کا انکشاف- ہریانہ میں کانگریس کی جیت کیسے ہار میں بدلا گیا!

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 5, 2025367 Views


نئی دہلی: راہل گاندھی نے بدھ کو اپنی پریس کانفرنس میں ’ایچ فائلز‘ کے نام سے نئے انکشافات کرتے ہوئے انتخابی نظام پر سنگین سوال اٹھائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہریانہ میں کانگریس کی یقینی جیت کو ’ووٹ چوری‘ کے ذریعے شکست میں بدل دیا گیا اور اب وہی عمل بہار میں دہرایا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہریانہ کے انتخابات میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پوسٹل بیلٹ کے نتائج اور اصل ووٹوں کے رجحان میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پانچ اہم ایگزٹ پولز میں بتایا گیا تھا کہ کانگریس ہریانہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ پوسٹل بیلٹ میں ہمیں 76 نشستیں مل رہی تھیں، جب کہ بی جے پی کو صرف 17 لیکن جب حتمی نتیجہ آیا تو کہانی پلٹ گئی۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...