
مکامہ میں پیر کے روز جے ڈی یو کے امیدوار اننت سنگھ کے حق میں مرکزی وزیر للن سنگھ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے روڈ شو کیا۔ انتخابی ضابطے کے مطابق صرف 10 گاڑیوں کی اجازت تھی، مگر پولیس کو اطلاع ملی کہ قافلے میں مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ گاڑیاں شامل تھیں۔
پولیس نے موقِع پر پہنچ کر متعدد گاڑیوں کو روکا اور تفتیش کی۔ اجازت کے مطابق جن گاڑیوں کے کاغذات درست پائے گئے، انہیں جانے دیا گیا، جب کہ زائد گاڑیوں کے استعمال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔






