
مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے شروع کی گئی ‘دربار موو’ کی روایت کو ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’اس کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ خود کو ایک سمجھتے ہیں، خواہ ان کی زبان یا مذہب کوئی بھی ہو، وہ ایک ہی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔






