
اننت سنگھ نے کہا، “میری شبیہ خراب کرنے کے لیے سیاسی سازش کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ میں واقعہ کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔”
دلار چند یادو کی موت کے بعد مکامہ اور ٹال علاقے میں تناؤ پھیل گیا ہے۔ پولیس نے کئی دیہات میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق، دلار چند یادو ٹال علاقے کے ایک اثر و رسوخ والے شخص تھے، جن کی موت سے لوگوں میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور قصورواروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ادھر الیکشن کمیشن نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ انتخابی ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر پر فوری کارروائی کی جا سکے۔






