
لوک سبھا انتخابات کے وقت ورلی اسمبلی حلقہ میں 252,970 ووٹر تھے، جو اسمبلی انتخابات میں بڑھ کر 263,352 ہو گئے۔ اس کا مطلب ہے صرف چند مہینوں میں 16,043 ووٹوں کا اضافہ۔ انہوں نے کہا کہ ورلی حلقہ میں 19,333 ووٹر مشتبہ ہیں۔ 502 ووٹرز کے نام تقریباً ایک جیسے ہیں۔مثال کے طور پر ووٹر گریش گجانن مہاترے کے والد کا نام بھانجی پٹیل درج ہے۔ مزید برآں، گوری گگن گپتا اور تیجا شری ہڈکر جیسی خواتین ووٹرز کو مرد کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ کل 643 ووٹرز نے غلط طریقے سے جنس درج کی ہے۔






