
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ روسی تیل کی چینی خرید کم کرنے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حالیہ پابندیوں کے بعد چین نے روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے، جبکہ ہندوستان بھی اپنی درآمدات میں بڑی حد تک کمی لا چکا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکہ نے پچھلے ہفتے دو بڑی روسی توانائی کمپنیوں — روز نیفٹ پی جے ایس جی اور لوکو آئل پی جے ایس جی — کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ پابندیاں یوکرین جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے بعد روس کے تیل و گیس کے شعبے پر لگائی جانے والی پہلی بڑی قدغن ہیں۔






