کرنول بس حادثہ میں اموات کی تعداد 20 ہوئی، صدر مرمو، وزیر اعظم مودی، راہل اور کھڑگے کا اظہار افسوس

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 24, 2025365 Views


آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں جمعہ کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ واقعہ کلور منڈل کے چِنّا ٹیکور گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی ایک نجی مسافر بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

پولیس کے مطابق بس میں کل 38 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد فیول ٹینک پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جو چند لمحوں میں پورے ڈھانچے پر پھیل گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد مزید 8 مسافروں نے دم توڑ دیا۔ جبکہ 19 مسافر کسی طرح جان بچانے میں کامیاب رہے۔ جاں بحق ہونے والے 20 افراد میں موٹر سائیکل سوار بھی شامل ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...