
دہلی میں فضائی آلودگی کو لے کر سیاسی ہلچل بھی اپنے عروج پر ہے۔ دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی پنجاب کے کسانوں کو دہلی کی فضا کو مزید آلودہ کرنے کے لئے پرالی جلانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس کے جواب میں اے اے پی رہنما سوربھ بھاردواج نے سرسا کو “ناخواندہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا اے کیو آئی صرف 156 ہے، جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ آلودگی کا ذریعہ کچھ اور ہے۔





