
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے، اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔
جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے تیل درآمد کرنے کے معاملے کو اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ہفتے بڈاپیسٹ میں صدر پوتن سے ملاقات سے قبل یہ معاملہ اور بھی زیادہ توجہ حاصل کر سکتا ہے۔





