
ٹرمپ نے مزید کہا کہ بش نے ایک جنگ شروع کی لیکن میں نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں… ہندوستان اور پاکستان کو مثال کے طور پر دیکھو، یہ ایک خراب صورتحال بن سکتی تھی حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے حملہ کیا یا افغانستان کے ساتھ کہیں حملہ چل رہا ہے، یہ میرے لئے حل کرنا آسان ہوگا۔ اگر مجھے اسے سلجھانا پڑے ، فی الحال مجھے امریکہ چلا نا ہے مگر مجھے جنگ سلجھانا پسند ہے۔ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ مجھے لوگوں کو مارے جانے کو روکنا پسند ہے اور میں نے لاکھوں اور کروڑوں جانیں بچائی ہیں۔






