لدھیانہ سے دہلی جار ہی غریب رتھ ٹرین میں آتشزدگی، پنجاب کے سر ہند اسٹیشن پر ہوا حادثہ

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 18, 2025363 Views


پنجاب کے سر ہند اسٹیشن پر آج صبح امرتسر-سہرسہ غریب رتھ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی۔ ریلوے اور پولیس ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مسافروں کو بحفاظت دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا

علامتی تصویرعلامتی تصویر

i

user

 لدھیانہ سے دہلی جانے والی امرتسر – سہرسہ غریب رتھ ایکسپریس (نمبر 12204) میں ہفتہ کی صبح سر ہند ریلوے اسٹیشن کے قریب آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ راحت کی بات یہ کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق ٹرین سر ہند اسٹیشن سے روانہ ہو کر نصف کلو میٹر ہی آگے بڑھی تھی کہ مسافروں نے ایک ڈبے سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ ٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا اور ریلوے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریلوے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 7:30 بجے پیش آیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ ڈبے کو خالی کرایا اور فائر ٹیموں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ محدود حصے میں تھی اور اسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔

ریلوے کے سرکاری بیان میں کہا گیا، ’’سر ہند اسٹیشن پر امرتسر- سہرسہ غریب رتھ ایکسپریس (12204) کے ایک ڈبے میں آگ دیکھی گئی۔ ریلوے افسران نے فوری طور پر مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا اور آگ بجھا دی گئی۔ اس حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔ ٹرین کو جلد ہی اس کی منزل کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔ آگ لگنے کی وجہ کی فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہے اور ٹریک کو بحال کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو تھوڑی تاخیر کے بعد دوبارہ ٹرین سے روانہ کر دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...