’80 فیصد اپلوڈنگ کا دعویٰ فرضی، بغیر رضامندی کے ہی بھرے گئے فارم‘، تیجسوی یادو کا الیکشن کمیشن پر بڑا حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 13, 2025357 Views


تیجسوی یادو نے پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے فارم تصدیق شدہ، درست اور رضامندی کے ساتھ بھرے گئے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے متعلق ایک طرف جہاں الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 80.11 فیصد فارم اپلوڈ کیے جا چکے ہیں، وہیں آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے اس وعدہ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار صرف تکنیکی اپلوڈنگ کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ درستگی، شفافیت اور ووٹرس کی حقیقی رضامندی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔‘‘

تیجسوی یادو نے پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے فارم تصدیق شدہ، درست اور رضامندی کے ساتھ بھرے گئے ہیں۔ ہمیں مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بغیر ووٹرس کے معلومات اور رضامندی کے بی ایل او کے ذریعہ فرضی انگوٹھے کے نشانات یا دستخط کر کے فارم اپلوڈ کیے جا رہے ہیں۔‘‘

https://x.com/AHindinews/status/1944299512148742219

بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 80 فیصد اپلوڈنگ کا اعداد و شمار زمینی سچائی سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے یہ بھی سوال کیا کہ کیا اس نے ایسے فارم کی تعداد بتائی ہے جو بغیر دستاویز یا ووٹرس کی شراکت داری کے اپلوڈ کیے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بی ایل او اور ای آر او پر 50 فیصد سے زائد اپلوڈنگ کا ہدف زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے زمینی سطح پر دھوکہ دہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ دستاویزات میں نرمی لانے کے مشورہ کے باوجود الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری نہییں کیا ہے۔

تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کے کرادر کو محض حاضری تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں اپوزیشن جماعتوں کے بی ایل اے کو مطلع تک نہیں کیا گیا اور انہیں عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن سے شفافیت اور جوابدہی کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے عمل سے جمہوریت کی بنیادی روح کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...