
بہار اسمبلی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتے کو بیگوسرائے اور کھگڑیا میں دو بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی این ڈی اے حکومت پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور نوجوانوں کو اصل مسائل سے بھٹکانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔
بیگوسرائے میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’56 انچ کی چھاتی میں کچھ نہیں رکھا، وہ ڈرپوک ہیں۔ 1971 میں جب امریکہ نے اندرا گاندھی کو دھمکی دی تھی تو انہوں نے ڈرنے کے بجائے جو کرنا تھا، وہ کر کے دکھا دیا۔ لیکن جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی سے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ بند کرو، تو مودی نے دو دن میں اسے روک دیا۔‘‘





