43 سال پرانا پل گرنے سے تباہی، اموات کی تعداد 9 ہوئی، ریسکیو جاری

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 9, 2025357 Views


حادثہ وڈودرا کے پادرا علاقے میں پیش آیا، جہاں آنند اور وڈودرا کو جوڑنے والا گمبھيرا پل 1981 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ صبح تقریباً 8:30 بجے پل کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا اور اس پر موجود گاڑیاں ندی میں جا گریں۔ عینی شاہدین کے مطابق پل کے گرنے سے قبل ایک زوردار آواز سنائی دی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی لیکن کیچڑ اور کم پانی کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فائر بریگیڈ، مقامی پولیس، میونسپل کارپوریشن اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ کرین اور رسیوں کی مدد سے پانی میں گرے ٹرک کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...