10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘، 5 افراد ملی کو نئی زندگی

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 15, 2026360 Views


آلن شیرین ابراہم 5 فروری کو کوٹائیم میں پلم کے قریب ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھی۔ جمعرات (13 فروری) کو کوچی کے ایک نجی ہسپتال میں بچی کو ’برین ڈیڈ‘ (دماغی موت) قرار دے دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ننھی ’آرگن ڈونر‘ آلن شیرین ابراہم، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @pinarayivijayan</p></div><div class="paragraphs"><p>ننھی ’آرگن ڈونر‘ آلن شیرین ابراہم، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @pinarayivijayan</p></div>

i

user

’آرگن ڈونیٹ‘ کرنا اپنی موت کے بعد بھی کسی کو زندگی دے کر جانے کے مترادف ہے۔ کیرالہ میں ایک 10 ماہ کی بچی ریاست کی سب سے کم عمر کی ’آرگن ڈونر بن‘ گئی ہے۔ اس کے بعد ریاست کے گورنر راجندر وشوناتھ ارلیکر اور وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سمیت مختلف شخصیات نے اس بچی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے اعضاء عطیہ کرنے کے حوالے سے والدین کے فیصلے کی تعریف بھی کی ہے۔

لوگ بچی کے والدین کے اس عظیم کارنامے کو ہمدردی کی ایک بہترین مثال اور پوری انسانیت کے لیے ایک پیغام قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آلن شیرین ابراہم 5  فروری کو کوٹائیم میں پلم کے قریب ایک سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی۔ جمعرات (13 فروری) کو کوچی کے ایک نجی ہسپتال میں بچی کو ’برین ڈیڈ‘ (دماغی موت) قرار دے دیا گیا۔ افسران کے مطابق والدین کی رضامندی سے بچی کے 6 اعضا عطیہ کیے گئے، جس کے بعد وہ ریاست کی سب سے کم عمر ’آرگن ڈونر‘ بن گئیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں گورنر راجندر وشوناتھ ارلیکر نے کہا کہ وہ ارون ابراہام اور شیرین این جان کے فیصلے سے بے حد متاثر ہیں، جنہوں نے ایک حادثے میں اپنی بیٹی کی المناک موت کے بعد اس کے 6 اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اپنے بے لوث فیصلے سے انہوں نے دوسروں کو زندگی اور امید عطا کی ہے۔ خدا ننھی آلن کی روح کو سکون دے۔ میری تمام تر ہمدردیاں اس غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ سڑک حادثے میں بچی کی موت سے ہر کوئی غمزدہ ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’انتہائی دکھ کی اس گھڑی میں بھی اس کے والدین نے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آرگن ڈونر بن کر، اس نے 5 مزید لوگوں کو نئی زندگی دی ہے۔ یہ ہمدردی اور ایثار کا ایک عظیم نمونہ ہے جو کیرالہ کے حقیقی جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے خاندان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ان وقف شدہ طبی ماہرین (ڈیڈیکیٹڈ ہیلتھ پروفیشنلز) پولیس افسران اور معاون ٹیموں کو بھی سلام پیش کیا جن کے بروقت تال میل سے یہ ٹرانسپلانٹ ممکن ہو سکا۔ وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ ’’بچی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...