’یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے‘، وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس سے تیجسوی یادو کا خطاب

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025358 Views


تیجسوی یادو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹر لسٹ میں ترمیم کے نام پر آپ کے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے، اس لیے آپ سب ہوشیار رہیں اور ایسا نہ ہونے دیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (ویڈیو گریب)</p></div>

پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (ویڈیو گریب)

user

پٹنہ کے گاندھی میدان میں امارت شرعیہ کے زیر اہتمام ’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے، یہ ہم سب کا ہندوستان ہے۔ نہ صرف وقف املاک پر قبضہ کرنے کی تیاری ہے بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور دلتوں کے ووٹ دینے کے حق کو  بھی صلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ واضح ہو کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پٹنہ پہنچی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’ملک کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم لوگ ہیں۔ آج جس طرح سے ملک کے حالات ہیں، اس بل کی مخالفت کرنی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی زمین چھینی جا رہی ہے۔ اب جب کہ بی جے پی اقتدار سے محروم ہونے جا رہی ہے تو اقلیتوں، غریبوں، پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلتوں کے حق رائے دہی کو چھینا جا رہا ہے۔ ووٹر لسٹ میں ترمیم کے نام پر آپ کے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے، اس لیے آپ سب ہوشیار رہیں اور ایسا نہ ہونے دیں۔‘‘

’وقف بچاؤ دستور بچاؤ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’سازش کے تحت مسلم سماج کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، لیکن راشٹریہ جنتا دل اور ہمارے لیڈر لالو پرساد یادو مسلم سماج کے ساتھ ہیں اور آخری سانس تک ہم لوگ آپ کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک ہندوستان کی سرزمین کا ایک ایک انچ، ہر صفحہ چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے کہ آزادی کی لڑائی میں ہندو ہو یا مسلمان، سکھ ہو یا عیسائی، سب نے قربانیاں دی ہیں۔ یہ ملک کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے۔‘‘


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...