’یہ لارڈس کی ملکہ ہیں کیا؟‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بارے میں تبصرہ کر برے پھنسے پاکستانی گیندباز نسیم شاہ

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 27, 2026357 Views


’پی ایس ایل 2026‘ کا افتتاحی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ملک میں ایندھن کی کمی کے باعث میچ بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا، جس کی وجہ سے عام شائقین اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا

i

user

پاکستان میں اس وقت ’پاکستان سپر لیگ 2026‘ کھیلی جا رہی ہے، لیکن سیزن کے پہلے میچ کے بعد ہی ایک بڑا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز نسیم شاہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مداحوں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دی ہے، لیکن یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو نسیم شاہ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو ان کے کیریئر کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

دراصل ’پی ایس ایل 2026‘ کا افتتاحی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ملک میں ایندھن کی کمی کے باعث میچ بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا، جس کی وجہ سے عام شائقین اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اسٹیڈیم آمد کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر حکام ان کا استقبال کر رہے تھے۔ اس موقع پر لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑی بھی ان سے ملے۔

نسیم شاہ نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’انہیں لارڈز کی ملکہ کی طرح کیوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے؟‘‘ ان کا یہ تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ اگرچہ یہ پوسٹ چند منٹوں میں ہی ڈیلیٹ کر دی گئی، لیکن اس کے اسکرین شاٹس ہر طرف پھیل گئے اور سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ کچھ لوگ نسیم کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے سچ بات کہی، جبکہ کئی لوگ اس پر معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسے سیاسی تبصرہ قرار دے کر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے یہاں تک کہا کہ ’’اس پوسٹ سے نسیم کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ’پی ایس ایل 2026‘ کی نیلامی میں وہ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے اور راولپنڈی کی فرنچائز نے انہیں 8.65 کروڑ پاکستانی روپے میں خریدا۔ نسیم شاہ ہفتہ (28 مارچ) کو لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف اپنی فرنچائز کے ڈیبیو میچ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...