
واضح رہے کہ پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان اسلحوں سے متعلق ہوئے اس نئے معاہدہ کے مطابق اے آئی ایم-120 میزائلوں کی سپلائی کی جائے گی۔ اس معاہدہ میں برطانیہ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، گریس، سوئٹزرلینڈ، جاپان، اسرائیل اور کئی دیگر ممالک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق میزائلوں کی فراہمی سے متعلق سبھی عمل 2030 تک انجام پا جائے گا۔ اس طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں لگاتار گراوٹ آ رہی ہے اور ہندوستان-امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے باوجود پاکستان کو خطرناک امریکی اسلحوں کی فروخت ہندوستان کےل یے ایک سنگین سفارتی جھٹکا ہے۔






