
بہرحال، شرد پوار کے بیان نے ممتا بنرجی کے بیان کو ایک طرح سے بے معنی کر دیا ہے۔ حالانکہ کئی سیاسی لیڈران نے طیارہ حادثہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور ضرور بتایا ہے کہ سچائی لوگوں کے سامنے آنی چاہیے۔ اس درمیان اجیت پوار کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ جمعرات کی صبح 11 بجے آخری رسومات پونے ضلع واقع بارامتی کے ’ودیا پرتشٹھان میدان‘ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آخری رسومات میں برسراقتدار طبقہ اور اپوزیشن کے کئی لیڈران شرکت کریں گے۔





