’یہ بی جے پی-آر ایس ایس کی گھٹیا اور نفرتی سوچ کا نتیجہ ہے‘، اتراکھنڈ میں نمازی کی پٹائی پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 25, 2026359 Views


کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی نے پورے ملک میں نفرت کی آگ بھڑکا رکھی ہے۔ 2014 کے بعد سے ملک میں اقلیتوں پر ایسے بزدلانہ حملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

i

user

اتراکھنڈ کے رودرپور کی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نمازی کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر کانگریس نے اپنا تلخ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرتی سوچ نے سماج میں اس طرح کا زہر گھول دیا ہے۔ اس ویڈیو کی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’یہ ویڈیو دیکھیے۔ اتراکھنڈ کے رودرپور میں ایک بزرگ نماز پڑھ رہے تھے، تبھی اروند شرما نام کا ایک غنڈہ انھیں دھکا مار کر گرا دیتا ہے۔‘‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم شخص ایک پارک میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، جب اروند شرما نامی شخص نے آ کر اسے دھکا دے دیا اور بھدی بھدی گالیاں دیتے ہوئی پٹائی کر دی۔ اس سے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ بھی لگوایا گیا اور آئندہ سے اس جگہ نماز نہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے بھگا دیا۔ اس معاملہ پر کانگریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس (اروند شرما) نے بزرگ کو بھدی بھدی گالیاں دیں، تھپڑ مارے، لات ماری اور ڈنڈے سے ان کی پٹائی کر دی۔ یہ شرمناک اور گری ہوئی حرکت بی جے پی-آر ایس ایس کی گھٹیا اور نفرتی سوچ کا نتیجہ ہے۔ یہ سماج کے لیے زہر ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں زہر پھیلانے کا عمل شروع ہو گیا۔ کانگریس نے لکھا کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی نے پورے ملک میں نفرت کی آگ بھڑکا رکھی ہے۔ 2014 کے بعد سے ملک میں اقلیتوں پر ایسے بزدلانہ حملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔‘‘ کانگریس نے آگے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ایسے گھٹیا واقعات ہماری گنگا-جمنی تہذیب اور آئین پر براہ راست حملہ ہیں، جس کے لیے نریندر مودی کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...