کپل مشرا کے مطابق، ابھی تک دہلی پولیس کی جانب سے کانوڑ یاترا کے راستوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے لیکن دہلی کے تقریباً ہر علاقے سے کانوڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات کے پیش نظر سختی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں 10 جولائی سے ہی کانوڑ راستوں پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور دہلی بھی اسی ماڈل پر عمل کرنے کی تیاری میں ہے۔ دہلی کے مختلف علاقوں، خصوصاً نظام الدین اور غازی پور جیسے مقامات پر بڑی تعداد میں گوشت کی دکانیں ہیں۔