
بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش میں ایک کروڑ اسکولی بچوں کا آدھار نامکمل ہے۔ ان کے آدھار میں بایومیٹرک اپڈیشن باقی ہے۔ لکھنؤ میں ایسے اسکولی بچوں کی تعداد تقریباً ڈھائی لاکھ ہے۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا(یوآئی ڈی اے آئی) کے افسران کے مطابق جن بچوں کے بائیو میٹرک اپڈیٹ نہیں ہوئے ہیں، انہیں مستقبل میں دوسرے اسکولوں میں داخلے، اسکالرشپ اوراسکیموں سمیت دیگر فوائد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک خاص مدت کے بعد اگر بچے کا آدھار اپڈیٹ نہیں ہوتا ہے تو اسے معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر بچے کے لیے بائیو میٹرک کو اپڈیٹ کروانا لازمی ہے۔






