یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی میٹرو کی خصوصی ترتیب، تمام لائنوں پر صبح 3 بجے سے شروع ہوں گی خدمات

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 23, 2026365 Views


کارپوریشن کی جانب سے مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی پیشگی کریں، صبح کے ابتدائی اوقات میں میٹرو خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور آخری وقت میں ہونے والی بھیڑ بھاڑ سے بچیں۔ ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر کیے گئے یہ خصوصی انتظامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ قومی تہوار کے دن شہریوں کو محفوظ، منظم اور آرام دہ سفر فراہم کیا جائے۔

ڈی ایم آر سی نے اپنی ایکس پوسٹ میں بھی بتایا کہ جیسے ہی ملک یومِ جمہوریہ کے وقار اور جذبے کا جشن منائے گا، دہلی میٹرو تمام لائنوں پر صبح 3 بجے سے اپنی خدمات کا آغاز کر دے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ باآسانی کَرتویہ پَتھ پہنچ سکیں اور قومی تقریب کا مشاہدہ کر سکیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...