وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس زخم نے ملک کے سینے کو چھلنی کر دیا ہے۔ اب ہندوستان دہشت گردوں اور انہیں پناہ یا سہولت دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کو زندہ رکھیں، کیونکہ یہی وہ اقدار ہیں جن کی بنیاد پر ہندوستان نے آزادی حاصل کی اور جن کی بدولت ملک مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔