انہوں نے مزید کہاکہ “اس کا صاف مطلب ہے کہ جب یہ دھاندلی ہو رہی تھی تو ہمارے ملک کا الیکشن کمیشن سو رہا تھا، ہم آج الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا اس دھاندلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد کرنا ہے؟ پورے ملک میں یوتھ کانگریس پوسٹروں اور بل بورڈز کے ذریعے بار بار پوچھ رہی ہے کہ یہ برازیلی خاتون کون ہے؟ کیوں الیکشن کمیشن مدد کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔






