ہند-پاک مقابلے پر تذبذب کی حالت برقرار، بی سی سی آئی کو حکومت ہند کی ہدایت کا انتظار

AhmadJunaidJ&K News urduJune 27, 2025359 Views


بی سی سی آئی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ’’سچ کہوں تو ہمیں اس بارے میں ابھی تک پتہ نہیں ہے۔ خاتون کرکٹ الگ ہے، کیونکہ ہند-پاک میچ پر زیادہ نظر نہیں جاتی، لیکن مینس کرکٹ کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایشیا کپ 2025</p></div><div class="paragraphs"><p>ایشیا کپ 2025</p></div>
user

ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ’ایشیا کپ 2025‘ کو لے کر اب تک صورت حال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ تذبذب ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے کو لے کر ہی ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان میچ کھیلا جائے گا یا نہیں؟ اگر کھیلا جائے گا تو کس مقام پر کھیلا جائے گا؟ کیا اس بار ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت نہیں ہوگی؟ ان سوالات کے جواب ابھی تک حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔ ’ایشیا کپ 2025‘ کا ایک پرومو ضرور سامنے آیا ہے، لیکن اس نے تذبذب والی حالت میں اضافہ ہی کر دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ پرومو میں ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کپتان تو نظر آ رہے ہیں، لیکن پاکستانی کپتان کو نہیں دکھایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ 2025 شروع ہونے میں اب محض 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ستمبر ماہ میں نہیں ہو پایا، تو پھر اس کا ہونا مشکل ہی ہو جائے گا۔ ایسا اس لیے، کیونکہ سبھی ٹیموں کے شیڈول پہلے سے ہی بہت ٹائٹ ہیں۔ اس درمیان یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ 2025 سے متعلق حکومت ہند سے بات کر سکتا ہے۔ حکومت سے ہدایت ملنے کے بعد ہی بی سی سی آئی آگے کوئی فیصلہ لے گا۔ یعنی بی سی سی آئی کو حکومت ہند کی ہدایت کا انتظار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ’’سچ کہوں تو ہمیں اس بارے میں اب تک پتہ نہیں ہے۔ خاتون کرکٹ الگ ہے، کیونکہ ہندوستان و پاکستان کے میچ پر زیادہ نظر نہیں جاتی، لیکن مینس کرکٹ کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ آپریشن سندور کے بعد سے ہندوستان و پاکستان کے میچ کو لے کر اندیشوں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہم اس معاملے پر حکومت ہند سے بات کریں گے۔‘‘ ایسی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان اپنے میچ کولمبو یا دوبئی میں کھیل سکتا ہے۔ لیکن بی سی سی آئی نے ابھی تک سری لنکا کرکٹ یا امیرات کرکٹ بورڈ سے پاکستان کے میچوں کی میزبانی کے امکان پر بات چیت نہیں کی، جبکہ اکتوبر میں ہندوستان آئی سی سی خاتون کرکٹ عالمی کپ میں 5 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ہندوستان ہی کر رہا ہے، لیکن پاکستان اپنے سبھی میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔

بہرحال، بی سی سی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ میچوں کے بائیکاٹ کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ہم آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں، اور اگر ہماری حکومت کچھ نہیں کہتی ہے تو یہ آگے بھی جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کے لیے ہمیں آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔ ہندوستان اس وقت ایشیا کپ کا چمپئن ہے اور اس بار ’ایشیا کپ 2025‘ آئندہ سال فروری-مارچ میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کو توجہ میں رکھتے ہوئے ’ٹی-20 فارمیٹ‘ میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...