ہند-پاک سیمی فائنل کو اسپانسر نے دیا جھٹکا، کمپنی نے کہا، ’دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں‘

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 30, 2025359 Views


31 جولائی کو انڈیا چمپئنس اور پاکستان چمپئنس کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل مقابلے سے پہلے ’ایز مائی ٹرپ‘ نے اسپانسر شپ واپس لے لی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان لیگ مقابلہ بھی نہیں ہو سکا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹا گرام‘

user

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس (ڈبلیو سی ایل) 2025 کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے جگہ بنا لی ہے۔ اب اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں پاکستان سے ہونا ہے۔ یہ میچ 31 جولائی کو کھیلا جانا ہے لیکن اس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے ’ایز مائی ٹریپ‘ نے اسپانسر شپ واپس لے لی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ دہشت گردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ ابھی انڈیا چمپئنس اور پاکستان چمپئنس کے درمیان سیمی فائنل میچ ہوگا یا نہیں اس پر شبہ ہے لیکن ایز مائی ٹرپ کے اس بڑے قدم نے ڈبلیو سی ایل کو شدید جھٹکا دے دیا ہے۔

ڈبلیو سی ایل 2025 کے اہم مقابلے میں انڈیا چمپئنس نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اس سے پہلے 20 جولائی کو ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں نے ڈبلیو سی ایل کے لیگ مقابلے میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اس میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ڈبلیو سی ایل کے اسپانسرس نے ہندوستانی فینس سے معافی بھی مانگی تھی۔

ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پٹی نے سوشل میڈیا سائٹس ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ ایز مائی ٹرپ ڈبلیو سی ایل 2025 کے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل سے جڑا نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا، ’’دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔‘‘

نشانت پٹی نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتے کھڑے ہیں۔ انہوں نے ایسے کسی بھی انعقاد کی تنقید کی جو کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتا ہو۔ نشانت نے کہا کہ میچ سے ہٹنے کا فیصلہ فینس کے جذبات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ فینس نے اپنی بات رکھی اور ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس میں ٹیم انڈیا کے مظاہرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف آئندہ سیمی فائنل کو معمولی میچ نہیں ہے، لیکن دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔ کچھ چیزیں کھیل سے بھی بڑی ہوتی ہیں، ملک پہلے، تجارت بعد میں، ہمیشہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...