ہندوستان کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا بنے دنیا کے نمبر-1 جیولن تھرووَر، پاکستانی ارشد ندیم کو چھوڑا بہت پیچھے

AhmadJunaidJ&K News urduJune 28, 2025358 Views


ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرووَر نیرج چوپڑا کے 1445 پوائنٹس ہیں، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس کے 1431 پوائنٹس ہیں۔ جولین ویبر تیسرے اور ارشد ندیم چوتھے مقام پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

نیرج چوپڑا / فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

ہندوستان مایہ ناز جیولن تھرووَر نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ’گولڈن بوائے‘ کے نام سے مشہور نیرج چوپڑا دنیا کے نمبر-1 جیولن تھرووَر بن گئے ہیں۔ انھوں نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں نیرج سے بہت پیچھے، چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

نیرج چوپڑا کے اس وقت 1445 پوائنٹس ہیں، جبکہ دوسرے مقام پر موجود پیٹرس ان سے 14 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ان کے 1431 پوائنٹس ہیں۔ 1407 پوائنٹس کے ساتھ جرمنی کے جولین ویبر تیسرے مقام پر، جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنتس کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ نیرج چوپڑا نے اس سال بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی وجہ سے انھوں نے عالمی رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے 17 ستمبر 2024 کو پیرس اولمپک کے بعد نمبر-1 کی رینکنگ گنوا دی تھی، لیکن انھوں نے لگاتار شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے اسے پھر سے حاصل کر لیا ہے۔ 2 مرتبہ کے اولمپک میڈل فاتح اس کھلاڑی نے رواں سیزن کا آغاز جنوبی افریقہ کے پوٹچیفسٹوم میں انوٹیشنل ٹورنامنٹ جیت کر کی تھی۔ اس کے بعد ڈائمنڈ لیگ کے دوحہ لیگ میں نیرج چوپڑا نے 9023 میٹر کا تھرو کر کے نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا اور مشہور 90 میٹر کلب میں شامل ہو گئے۔ حالانکہ انھیں اس مقابلے میں دوسرے مقام سے اکتفا کرنا پڑا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ نیرج نے پولینڈ میں جانوج کسوکنسکی میموریل میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نیرج چوپڑا 2022 میں آخری مرتبہ اینڈرسن پیٹرس سے ہارے تھے۔ اس مقابلے میں پیٹرس نے 89.91 میٹر کا تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ نیرج 88.39 میٹر تھرو کر کے دوسرے مقام پر رہے تھے۔ اس کے بعد سے نیرج نے لگاتار اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پیٹرس کو ہر مقابلے میں پیچھے چھوڑا ہے۔ اب تو ان کا آمنے سامنے کا ریکارڈ بھی 165 ہو گیا ہے۔ تازہ عالمی کپ رینکنگ ٹوکیو 2020 کے سلور فاتح چیک جمہوریہ کے یعقوب واڈلیج پانچویں مقام پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...