
اتوار(22 مارچ) کو دہلی-این سی آر میں شام تک آسمان مکمل طور پر ابر آلود ہو جائے گا۔ پیر کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور 31 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور 17 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی امید ہے۔





