
رانچی میں بھی دو مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جھارکھنڈ یونٹ کی اپیل پر جعفریہ مسجد سے کربلا چوک تک مارچ نکالا گیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری جانب بعض سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت کی۔
مجموعی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے زیادہ تر پُرامن رہے، تاہم انتظامیہ نے حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی تعینات کر رکھی ہے اور عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔






