
ہندوستان کے وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔ وزارت کے مطابق، ’’ہم جاں بحق ہونے والے تمام شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘
مرکزی حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت آندھرا پردیش کے ریاستی گورنر جسٹس ایس عبدالنذیر کر رہے ہیں، بدھ کے روز سعودی عرب روانہ ہوگا۔ اس وفد میں وزارتِ خارجہ کے سینئر افسر ارون کمار چٹرجی بھی شامل ہوں گے۔ وفد کا مقصد مقامی حکام کے تعاون سے امدادی کاموں کی نگرانی، متاثرہ خاندانوں کی مدد اور ضروری انتظامات کو تیز کرنا ہے۔






